تین ماہ میں مہنگائی پرکنٹرول کرلیں گے، شیخ رشید

ویب ڈیسک  جمعـء 13 دسمبر 2019
ایک تا 16 اسکیل ملازمین کو ایک اسکیل اپ گریڈ کیا جارہا ہے، شیخ رشید ۔ فوٹو : فائل

ایک تا 16 اسکیل ملازمین کو ایک اسکیل اپ گریڈ کیا جارہا ہے، شیخ رشید ۔ فوٹو : فائل

 راولپنڈی: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مارچ تک حالات بہترہوجائیں گے جب کہ تین ماہ میں مہنگائی پرکنٹرول کرلیں گے۔

وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے ریلوے اسٹیشن راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تین سال میں ریل کا خسارہ پورا کریں گے، ایک تا 16 اسکیل ملازمین کو ایک اسکیل اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور137 ٹرینیں چلا رہے ہیں 15 فریٹ چل رہی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ مریم نوازکو بیرون ملک جانے کی اجازت کے بارے میں اچھا نہیں دیکھ رہا، آصف زرداری کی ضمانت اچھی بات ہے، منتخب حکومت کوگرانے کے لئے سخت جملے استعمال کئے جارہے ہیں، مارچ تک حالات بہترہوجائیں گے، تین ماہ میں مہنگائی پرکنٹرول کرلیں گے اورنیب کی ریکوری بھی ہوجائے گی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ تیزگام حادثہ کی انکوائری دس دن میں مکمل ہوجائے گی، ایم ایل ون ہرصورت بنے گا، روس نے ایم ایل تھری کی بھی پیشکش کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔