اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی نیب ریفرنس میں ضمانت منظور

ویب ڈیسک  جمعـء 13 دسمبر 2019
عدالت کا آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم فوٹو:فائل

عدالت کا آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم فوٹو:فائل

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس عمر سیال اور جسٹس ذولفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اسپیکر سندھ اسمبلی اور دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے آغا سراج درانی، آغا مسیح الدین خان، طفیل احمد، مٹھا خان، شمشاد خاتون، اسلم پرویز، ذولفقار علی، گلزار احمد اور شکیل احمد کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

ہائی کورٹ نے ملزمان کو 10 ، 10 لاکھ روپے کے مچلکے اور پاسپورٹس جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ جبکہ ان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ نیب ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ، 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے مفرور ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔