پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 13 دسمبر 2019
موسم سرما کی چھٹیاں اب 24 سے شروع ہونے کے بجائے 20 دسمبر سے 5 جنوری تک ہوں گی، وزارت تعلیم۔ فوٹو : فائل

موسم سرما کی چھٹیاں اب 24 سے شروع ہونے کے بجائے 20 دسمبر سے 5 جنوری تک ہوں گی، وزارت تعلیم۔ فوٹو : فائل

 لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 

پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق موسم سرما کی چھٹیاں اب 24 سے شروع ہونے کے بجائے 20 دسمبر سے 5 جنوری تک ہوں گی اور صوبہ بھر کے اسکول 6 جنوری کو کھلیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔