آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو

ویب ڈیسک  جمعـء 13 دسمبر 2019
ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال فوٹو:آئی ایس پی آر

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال فوٹو:آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ اس موقع پر امریکی ناظم الامور مسٹر پال ڈبلیو ولسن بھی موجود تھے۔

https://twitter.com/appcsocialmedia/status/1205439995038904321

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان میں دوبارہ شروع ہونے والے مفاہمتی عمل پر خصوصی بات چیت ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔