بچوں سے جنسی جرائم باعث شرم اور افسوس ناک ہیں، وزیراعظم

ویب ڈیسک  جمعـء 13 دسمبر 2019
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بچوں سے متعلق جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس فوٹو:فائل

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بچوں سے متعلق جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشرے کے مستقبل کے خلاف جرائم اورجنسی استحصال باعث شرم اور افسوس ناک ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بچوں سے متعلقہ جرائم کی روک تھام کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں جرائم کی موثرروک تھام کے لئے نیشنل ایکشن پلان ترتیب دینے اور وزارتِ داخلہ میں نیشنل کرائم ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم مل کر کوشش کرے، وزیراعظم

وزیراعظم کو ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب نے زینب کیس، چونیاں کیس اور راولپنڈی کیس سمیت بچوں کے جنسی استحصال،فحش مواد،جرائم کی روک تھام کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ حکام نے جرائم کی موثرروک تھام کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پرتفصیلی طورپرآگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم عمران خان کا مسئلہ کشمیر پر کینیڈین ہم منصب سے رابطہ

عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ معاشرے کے مستقبل کے خلاف جرائم اورجنسی استحصال باعث شرم اور افسوس ناک ہے، معاشرتی عوامل اور مختلف مجبوریوں کے باعث اکثر والدین پولیس کواطلاع سے گریز کرتے ہیں، بچوں کومحفوظ ماحول فراہم کرناحکومت اورمعاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔