- کرپٹو کرنسی فراڈ میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، چیف جسٹس
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
- جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
- کولیسٹرول قابو کرنیوالی ادویات مسوڑھوں کی بیماری میں مفید قرار
- تکلیف میں مبتلا شہری کے پیٹ سے زندہ بام مچھلی برآمد
ٹانک میں فورسز پر دو حملے؛ فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان: گاؤں مانجی میں ایف سی اور پولیس کی گاڑیوں پر نامعلوم افراد کے حملے میں دو ایف سی اہلکار شہید جبکہ دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹانک میں ایک ہی وقت میں فورسز پر دو حملے ہوئے، پہلا واقعہ گومل کے علاقہ رغزئی مانجھی میں فرنٹیئرکانسٹبلری (ایف سی) کی گاڑی پر فائرنگ کا پیش آیا، نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجےمیں دو ایف سی اہلکار شہید ہوگئے، شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت سپاہی محسن اور یاسین کے نام سے ہوئی۔
دوسرا واقعہ تھانہ گومل کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کردیا، حملے میں ایس ایچ او عنایت اور 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں او زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جب کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔