- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
افغانستان میں مسافر بس بم دھماکے میں تباہ، بچوں سمیت 10 افراد ہلاک
غزنی: افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک مسافر بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے غزنی میں دائکنڈی سے آنے والی مسافر بس کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے اُڑادیا گیا، واقعہ جغتو صوبے میں پیش آیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا۔
ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 بچوں سمیت تمام 10 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: افغانستان میں امریکی ایئربیس پر خود کش حملہ اور مسلح افراد کی فائرنگ
ادھر صدر اشرف غنی کے ترجمان صدیق صدیقی نے اپنی ٹویٹ میں 10 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کی ہے۔ دوسری جانب طالبان کی جانب سے تاحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ تین ماہ کی معطلی کے بعد امریکا اور طالبان کے درمیان افغان امن مذاکرات دوبارہ بحال ہوگئے ہیں تاہم امن و امان کی صورت حال تاحال ناگفتہ بہ ہے جس میں زیادہ تر معصوم شہری مارے جارہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔