تیز رفتار بے قابو ٹریلر کے پولیس گاڑی پر گرنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 13 دسمبر 2019
ایک موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتار ٹریلر پولیس کار پر الٹ گیا (فوٹو : فائل)

ایک موڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتار ٹریلر پولیس کار پر الٹ گیا (فوٹو : فائل)

اسکاٹ لینڈ: ایک تیز رفتار ٹریلر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر ساتھ گزرنے والی پولیس کی کار پر گر گیا، اس لمحے کو پولیس کار میں لگے کیمرے نے محفوظ کرلیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کبھی کبھی دوسروں کو حادثوں سے بچانے والی پولیس بھی خود حادثے کا شکار ہوجاتی ہے، اسکاٹ لینڈ پولیس کی کار پر تیز رفتار ٹریلر الٹ گیا، خوش قسمتی سے پولیس اہلکار نے حاضر دماغی کا مظاہر کیا اور فوری طور پر کار سے باہر نکل کر اپنی جان بچالی۔

کار سے بحفاظت نکلنے کے بعد پولیس اہلکار نے سب سے پہلے گہرا سانس لیا اور اوسان بحال کیے، بعد ازاں ٹریلر ڈرائیور کو دیکھا جو معمولی زخمی تھا۔ اس کے بعد پولیس اہلکار نے وائرلیس پر محکمے کو اطلاع دی اور ساتھی اہلکاروں کو مدد کے لیے بلایا۔

امدادی کاموں کے بعد روڈ پولیسنگ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ٹریلر کی پولیس کار پر گرنے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وائرل کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔