- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
مومل اور یاسرحسین کا دل ہوگیا ہے دیوانہ
معروف اداکارہ مومل شیخ کی اپنے ہی والد و اداکار جاوید شیخ کے مشہور زمانہ گانا ’ دل ہو گیا تیرا دیوانے‘ پر ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
1990 کی دہائی میں گلوکار تحسین جاوید کی آواز میں گایا گیا مقبول ترین گیت ’دل ہو گیا ہے تیرا دیوانہ‘ جاوید شیخ اور نیلی پر فلمایا گیا تھا جوکہ آج بھی شائقین کا پسندیدہ گیت سمجھا جاتا ہے۔ فلم مشکل میں شامل اس گیت نے جاوید شیخ کو شہرت کی بلندیوں پرپہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ تاہم اب اُن کی بیٹی مومل شیخ نے بھی والد کے اس گیت پر ڈانس کرکے سب کو حیران کر دیا ہے۔
اداکار یاسر حسین کی جانب سے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں وہ اور مومل شیخ ناروے میں سمندر کنارے جیٹی پر کھڑے گیت ’ دل ہو گیا ہے تیرا دیوانہ‘ پر ڈانس کر رہے ہیں۔ ڈانس کی اس ویڈیو میں دونوں اداکار باقاعدہ طور پر فلمی سین کی طرح گانے کے بول کے ساتھ پرفارم کر رہے ہیں۔
یاسر حسین نے ویڈیو کےساتھ کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ جاوید شیخ کے اس گانے پر مومل شیخ کے ساتھ ڈانس کرکے اندازہ ہوا کہ شیخ فیملی واقعی فلمی فیملی ہے۔ اس فیملی نے جو فلمیں بنائی ہیں اور جس طرح سے یہ لوگ کام کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔