پشاور میں خاتون کی فائرنگ کرنے کی ویڈیو وائرل، پولیس کے چھاپے

ویب ڈیسک  جمعـء 13 دسمبر 2019
خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس (فوٹو:ایکسپریس/اسکرین گریب)

خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، پولیس (فوٹو:ایکسپریس/اسکرین گریب)

پشاور: حیات آباد میں ایک خاتون نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنوائی اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کردیا جس پر پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد کی رہائشی خاتون کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں پسٹل سے ہوائی فائرنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کردی، پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف خوف و ہراس پھیلانے اور اسلحے کی نمائش کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق خاتون حیات آباد فیز 6 کی رہائشی ہے جبکہ دوسری جانب پولیس کے مطابق خاتون کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔