عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 13 دسمبر 2019
صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 84700 روپے ہوگئی ۔ فوٹو:فائل

صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 84700 روپے ہوگئی ۔ فوٹو:فائل

 کراچی: عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالرکی کمی سے 1472 ڈالرکی سطح پر پہنچنے کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے سبب جمعہ کو فی تولہ اورفی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

سونے کی قیمت میں کمی کے بعد کراچی حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 84700 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 72617 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 980 پرمستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 840 روپے 20 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔