بھارتی فورسز کی فائرنگ؛ غلطی سے سرحد پار کرنے والا ذہنی معذور شہری شہید

ویب ڈیسک  جمعـء 13 دسمبر 2019
بھارتی فوجی شہید کی نعش بھی اٹھا کر لے گئے، کل لاش واپس کرنے کا کہا ہے، ذرائع (فوٹو: فائل)

بھارتی فوجی شہید کی نعش بھی اٹھا کر لے گئے، کل لاش واپس کرنے کا کہا ہے، ذرائع (فوٹو: فائل)

مظفر آباد: بھارتی فوج نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے ذہنی معذور بزرگ شہری کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  بھارتی فوج نے ایک بار پھر سنگ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شکر گڑھ میں ورکنگ باؤنڈری کے بھوپالپور سیکٹر پر فائرنگ کرکے ایک بزرگ شہری کو شہید کردیا اور لاش بھی ساتھ لے گئے۔

ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے شخص کا نام نیاز احمد ہے، ذہنی معذور نیاز احمد شکر گڑھ کے محلہ اسلام آباد کا رہائشی ہے جو غلطی سے زیرو لائن پر چلا گیا تھا۔

بھارتی فوجی شہید کی نعش بھی اٹھا کر لے گئے، سیکیورٹی اداروں نے بھارتی حکام سے رابطہ کیا ہے اور بی ایس ایف حکام نے کل نعش پاکستان کے حوالے کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔