وزیر اعظم عمران خان کا مسئلہ کشمیر پر کینیڈین ہم منصب سے رابطہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 دسمبر 2019
عمران خان کا مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاوٴن فوری ختم کروانے کی ضرورت پر زور (فوٹو: فائل)

عمران خان کا مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاوٴن فوری ختم کروانے کی ضرورت پر زور (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب سے رابطہ کرکے انہیں مسئلہ کشمیر حل کروانے کے لیے اقدامات پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین ہم منصب جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں کچھ عرصے قبل ہونے والے انتخابات میں کامیابی اور حکومت کی تشکیل پر مبارک باد پیش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کی قیادت میں پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات مزید وسیع ہوں گے،

وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال، انسانی حقوق کی خلاف ورزیو ں سے آگاہ کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاوٴن فوری ختم کروانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔