سری لنکن کرکٹرز نے اپنے من پسند کھانے دوسا کی فرمائش کردی

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 14 دسمبر 2019
 اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں سری لنکن کھلاڑیوں کے لیے خصوصی اہتمام کے ساتھ دوسا کی ڈش تیار کرائی گئی

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں سری لنکن کھلاڑیوں کے لیے خصوصی اہتمام کے ساتھ دوسا کی ڈش تیار کرائی گئی

 راولپنڈی:  سری لنکن کرکٹرز نے اپنے من پسند کھانے دوسا کی فرمائش کردی۔

راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے ٹیسٹ میچ بُری طرح متاثر ہوا ہے، کھیل نہ ہونے سے طویل انتظار کی کوفت سے گزرنے والے مہمان کھلاڑی ہوٹل میں من پسند کھانوں سے اپنی بوریت میں کمی کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انھوں نے اپنے ملک کی  مشہور ڈش دوسا کی فرمائش کردی۔

کرکٹرز نے  اپنے آفیشلز سے کہا کہ ہمیں کھانے میں دوسا دیا جائے، اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ان کے لیے خصوصی اہتمام کے ساتھ یہ ڈش تیار کرائی گئی جس کا انھوں نے بھرپور لطف اٹھایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔