- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
ارجنا راناٹنگا پاکستانی میدان دوبارہ آباد ہونے پر مسرور
کولمبو: ارجنا راناٹنگا پاکستانی میدان دوبارہ آباد ہونے پر مسرور ہیں سری لنکا کے سابق عظیم کرکٹر نے کہاکہ پاکستانیوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا اب ہماری باری ہے میں خوش ہوں کہ ہماری ٹیم وہاں پر کھیل کا اصل فارمیٹ کھیل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا سلسلہ جہاں پر ٹوٹا تھا 10 برس بعد وہیں سے جوڑ چکی ہے، آئی لینڈرز کو پہلی بار ورلڈ کپ چیمپئن بنوانے والے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا بھی اس پر بہت خوش ہیں، انھوں نے کہا کہ میں اس بات پر بہت زیادہ مسرور ہوں کہ ہماری ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیل رہی ہے۔
ہمارے کھلاڑیوں نے وہاں پر پانچ روزہ فارمیٹ کھیلنے کیلیے جاکر بہت بڑے دل کا مظاہرہ کیا، میرے خیال میں یہی کھیل کا اصل فارمیٹ اور مجھے یقین ہے کہ اس سے پی سی بی کو دیگر ٹیموں کو اپنے ملک میں مدعو کرنے میں آسانی ہوگی، پاکستان کرکٹ کی مدد کرنے کی باری اب ہماری ہے۔
رانا ٹنگا نے کہاکہ 1996 کے ورلڈ کپ میں جب خراب حالات کی وجہ سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے سری لنکا کا دورہ کرنے سے انکار کیا تو پاکستان نے ہی اس وقت ہماری مدد کی تھی، ہم اس جذبہ خیر سگالی کو کبھی نہیں بھول سکتے۔
انھوں نے ثابت کیا کہ سری لنکا اور پاکستان کے کتنے قریبی تعلقات ہیں، ان کی وجہ سے ہی میگا ایونٹ میں ہمارا کھیل بہتر ہوا۔ یاد رہے کہ آئی لینڈرز کی جانب سے محدود اوورز کی پاکستان میں سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپسی پر بورڈ کے چند آفیشلز کے غلط بیانات پر بھی ارجنا رانا ٹنگا نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔