- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین چوتھا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ؛ ’’مشکوک نوبال‘‘ پر حکام کے کان کھڑے ہوگئے
ڈھاکا: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ’’ مشکوک نوبال‘‘ نے حکام کے کان کھڑے کر دیے سلہٹ تھنڈر نے ویسٹ انڈین فاسٹ بولرکرشمار سنتوکی کیخلاف مشتبہ بولنگ کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کرشمار سنتوکی نے گذشتہ دن چٹوگرام سے میچ میں ایک ہی اوور میں وائیڈ اور پھر تاریخ کی بدترین ’ نوبال ‘ کرکے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا تھا، سلہٹ کے ڈائریکٹر تنزیل چوہدری نے بورڈ سے اس معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ خود بی سی بی کے ڈائریکٹر ہیں، انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ نوبال مشتبہ تھی، اگرچہ ابھی تک بورڈ نے سنتوکی سے جواب طلبی نہیں کی لیکن میں نے اپنی شکایت درج کرا دی ہے، چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری اوراینٹی کرپشن ہیڈ مرشد سے زبانی درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کی جانچ کریں، ہم بورڈ ڈائریکٹرز حتمی الیون کے چناؤ میں کچھ نہیں کرسکتے، یہ ٹیم انتظامیہ اور کوچ پر منحصر ہوتا ہے۔
تاہم میں نے اسپانسرز کو ٹیم کے انتخاب میں رائے دینے پر تنبیہ کی تھی، رپورٹ کے مطابق سنتوکی کو سلہٹ کی ٹیم میں شامل کرانے کیلیے اسپانسر جیوانی فٹ ویئرکمپنی نے بھی اثرورسوخ استعمال کیا تھا،17 نومبر کو پلیئرز ڈرافٹ کے موقع پر تنزیل اور ٹیم ایڈوائزر سرور عمران نے اسپانسر کے نمائندگان سے پلیئرزکے چناؤ پر بحث بھی کی تھی۔
وہ چند پلیئرز کو لازمی منتخب کرنے پر زور دے رہے تھے،تنزیل نے مزید بتایا کہ ہمارے پاس نعیم شیخ اور دیگر پلیئرز کو لینے کا موقع تھا لیکن اسپانسر نے سوہاگ غازی اور سنتوکی جیسے پلیئرز کو لینے پر اصرار کیا تھا، اسی وجہ سے ہمیں اس پر زیادہ شبہ ہے۔دوسری جانب بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چوہدری نے کہاکہ ہم عوامی سطح پر کوئی رائے نہیں دینے چاہتے کیونکہ یہ معاملہ ابھی ابتدائی سطح پر ہے، ہم نے فکسنگ کے سدباب کیلیے کئی اقدامات کیے جس میں ہر ٹیم کے ساتھ اینٹی کرپشن آفیسر کی تعیناتی بھی شامل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔