پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم مل کر کوشش کرے، وزیراعظم

 جمعـء 13 دسمبر 2019
والدین ذمہ داری سے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، عمران خان ۔ فوٹو: فائل

والدین ذمہ داری سے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، عمران خان ۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم مل کر کوشش کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے انسداد پولیو کی قومی مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پوری قوم مل کر کوشش کرے، بدقسمتی سے پاکستان ان 2 ملکوں میں شامل ہے جہاں آج بھی پولیو کا وائرس موجود ہے۔

عمران خان نے کہا کہ والدین ذمہ داری سے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، ہمارے پولیو ورکرز نے قربانیاں دیں، وہ قوم کے ہیرو ہیں اور قوم کو مل کر پولیو کو شکست دینا ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔