- جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وزیرخزانہ
- کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار
- ججوں کے خط کا معاملہ، سنی اتحاد کونسل کا قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرانے کا فیصلہ
- ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق
- غیرمتعلقہ پاسپورٹ برآمد ہونے پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس کینیڈا میں گرفتار
- اگلے ماہ مہنگائی کی شرح کم ہو کر 21 سے 22 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان
- اقتصادی بحالی اور معاشی نمو کے لیے مشاورتی تھنک ٹینک کا قیام
- اے ڈی ایچ ڈی کی دوا قلبی صحت کے لیے نقصان دہ قرار
- آصفہ بھٹو زرداری بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
پی آئی سی واقعہ؛ قانون کے رکھوالوں نے قانون کو پیروں تلے روندا، فردوس عاشق
اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی آئی سی حملے کا واقعہ افسوسناک تھا اور قانون کے رکھوالوں نے قانون کو پیروں تلے روندا ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنے مفاد کا درد ہے، وزیراعظم کے حوالے سے ڈیڈ لائن دینا ان کی منفی سوچ کی عکاسی ہے، مولانا فضل الرحمان اپنے مشن میں ناکام ہوگئے،سیاسی یتیموں کا ٹولہ سیاسی محاذ پر زندہ رہنے کے لئے چٹکلا چھوڑتا رہتا ہے، جنہیں عوام نے مسترد کردیا وہ حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں، اپوزیشن کو عمران خان سے بغض یہ ہے کہ عمران خان انکی عیاشیوں کی راہ میں رکاوٹ ہے، اقتدار کے لئے یہ لوگ ایسے تڑپ رہے ہیں جیسے مچھلی بغیر پانی کے تڑپتی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے معیشت کو پٹری سے اتاردیاتھا لیکن عمران خان کی قیادت میں معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوئی، عالمی سطح پر معیشت سے متعلق مثبت خبریں آرہی ہیں۔
مریم اورنگزیب پر تنقید کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ (ن) لیگی خاتون ترجمان منفی دعووں کو ثابت کرنے پر تلی ہوئی ہیں، لاعلمی کی بنیاد پر مسلم لیگی ترجمان کی طرف سے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ نواز شریف کو عدالت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ضمانت دی، وہ بیرون ملک گئے تو ان کے بیمار چہرے کو بھی عوام نے دیکھ لیا، سیاسی قیدی کے خلاف نیب میں انکوائریاں چل رہی ہیں،سیاسی قیدی کے لیے خصوصی طیارہ استعمال کیا گیا۔
پی آئی سی حملے کے حوالے سے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قانون کے محافظوں نے بدقسمتی سے قانون کو ہاتھوں میں لیا، قانون کے رکھوالوں نے قانون کو پیروں تلے روندا پی آئی سی حملے کا واقعہ افسوسناک تھا، اس کی کسی مہذب معاشرے میں گنجائش نہیں، کالے کوٹ والوں نے اپنے بازو سے قانون کو چیلنج کیا،حکومت قانون کے مطابق ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے گی، اسپتال میں ڈاکٹر ز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے تحفظ کے لیے قانون لانے کا فیصلہ کیاہے، 24 گھنٹے میں اسپتال کی تعمیر کرکے فعال کیا جارہا ہے، اس طرح کے واقعات سے نمٹنے کیلئے اسمبلی میں بل لایا جارہاہے۔
اس سے قبل اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو پولیو سے نجات دلانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ ہم سب ایک صحت مند پاکستان کیلئے یکجان اور پرعزم ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے ذریعےاس موذی مرض پر قابو پانے میں کردار ادا کریں اورمعاشرے کو صحتمند بنائیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بچوں کوپولیو کے قطرے پلانا اشد ضروری ہے۔ اس ضمن میں عوام میں مزید آگاہی اور شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔ پولیو ویکسین کے قطرے صحتمند پاکستان کی ضمانت ہیں۔ اُن پولیو ورکرزکو سلام پیش کرتے ہیں جو شدت پسندوں کے ہاتھوں نشانہ بننے کے باوجود اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔