- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
عمران خان کی محمد بن سلمان سے ملاقات؛ سعودیہ نے پاکستان میں سیاحت کیلیے اقدامات کی پیشکش کردی
اسلام آباد: وزیرا عظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے جہاں سعودی حکومت نے پاکستان کی سیاحت میں اضافے کے لیے اقدامات کی پیشکش کردی جس کے لیے سعودی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے، انہوں نے مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور ملک کی بقا و سلامتی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دارا لحکومت ریاض پہنچ گئے۔ رائل ٹرمینل پر ریاض کےگورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور پاکستان کےسفیر راجہ علی اعجاز نے استقبال کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود۔ pic.twitter.com/pSbh05rFQV
— Govt of Pakistan (@pid_gov) December 14, 2019
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سعودی علی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور، پاک عرب تعلقات سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
وزیر اعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات۔ پاک سعودی دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ pic.twitter.com/xUOCDs1cr3
— Govt of Pakistan (@pid_gov) December 14, 2019
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت، پاک سعودی تعلقات، خطہ میں امن و استحکام، مشرق وسطی کے تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطی میں تنازعات ختم کرنے اور تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان خطے اور دنیا کے امن کے لیے تمام تر کوششوں میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔
اعلامیے کے مطابق دورے کے دوران سعودی عرب نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے کی ترقی میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی، سیاحت کے فروغ سے متعلق سعودی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مئی 2019ء کے بعد وزیر اعظم عمران خان کا سعودی عرب کا یہ چوتھا دورہ تھا، مسلسل روابط اس اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں، اعلامیہ دونوں ممالک کی قیادت پاکستان سعودی تعلقات کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے جی 20 کی صدارت ملنے پر سعودی ولی عہد کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ سعودی قیادت کا عالمی کمیونٹی میں کردار کا عکس ہے، ولی عہد محمد بن سلمان کا رواں سال فروری میں دورہ پاکستان انتہائی اہم رہا جس میں سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوا۔
ملاقات میں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار اور اتفاق کیا کہ سعودی پاکستان سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے قیام نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کیا اس لیے آئندہ سال کونسل کے دوسرے اجلاس میں کوآرڈی نیشن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
عمران خان نے محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا اور لائن آف کنٹرول پر جاری بھارتی جارحیت پر بھی اعتماد میں لیا۔
وزیراعظم نے کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ میں فعال کردار سمیت حمایت پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا، دونوں فریقین نے او آئی سی اور دیگر ذرائع سے کشمیر کاز کو مزید آگے بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے بعد وزیر اعظم عمران وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کے لیے جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کیا اور انہیں خصت کرنے ریاض ایئرپورٹ تک آئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔