اظہرعلی کی آواز میں ’’دل دل پاکستان‘‘ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 دسمبر 2019
یہ ہے میرا پاکستان اور اس کی خوبصورتی۔ سوشل میڈیا صارفین کا تبصرہ فوٹوفائل

یہ ہے میرا پاکستان اور اس کی خوبصورتی۔ سوشل میڈیا صارفین کا تبصرہ فوٹوفائل

 راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ’’دل دل پاکستان‘‘ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کپتان اظہر علی ’’دل دل پاکستان‘‘ گاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ جب کہ ان کے ساتھ شان مسعود اور دیگر لوگ بھی کپتان کی گلوکاری سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

دراصل ٹیم گراؤنڈ میں جانے کا انتظار کررہی تھی اور کپتان اظہر علی نے اس دوران ’’دل دل پاکستان‘‘ گاکر سب لوگوں کو محظوظ کیا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1205733153790480384

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اظہر علی کی آواز میں ’’دل دل پاکستان‘‘ گانے پر مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ راجا عثمان ظہیر نے کہا یہ ہے میرا پاکستان اور اس کی خوبصورتی۔

جب کہ ایک صارف نے غصہ کرتے ہوئے کہا لوگ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے باہر بارش اور ٹھنڈ میں بیٹھے ہوئے ہیں اور یہ بندہ گانا گارہا ہے، تھوڑی سی تو شرم کرلو۔

حسنین کشمیری نامی صارف ’’دل دل پاکستان‘‘ سن کر جذباتی ہوگئے اور جنید جمشید کو یاد کرنے لگے۔

https://twitter.com/Husnainkshmiri/status/1205734624481034240

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔