- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 افراد جاں بحق
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی20 بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو؛ اسد عمر کونسل کے رکن مقرر
اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کردی ہے جس کے تحت خسرو بختیار کی جگہ اب اسد عمر کونسل کے رکن ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کے چیئرمین وزیر اعظم عمران خان ہوں گے، خسرو بختیار کی رکنیت ختم کردی گئی ہے اور اب ان کی جگہ وفاقی وزیر اسد عمر رکن ہوں گے۔
کونسل کے دیگر ارکان میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، مشیر تجارت رزاق داوٴد، مشیر ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری عشرت حسین، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، پنجاب کے وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا، سندھ سے نثار کھوڑو اور بلوچستان سے جان محمد جمالی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ قومی اقتصادی کونسل 13 ارکان پر مشتمل ہے اور یہ کونسل قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کی منظوری دیتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔