راولپنڈی ٹیسٹ میں شائقین میں جوش وخروش عروج پر

ذوالفقار بیگ  ہفتہ 14 دسمبر 2019
پاکستان اور سری لنکا کے مابین تاریخی ٹیسٹ میچ بارش کی نظر ہوگیا

پاکستان اور سری لنکا کے مابین تاریخی ٹیسٹ میچ بارش کی نظر ہوگیا

 راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے مابین تاریخی ٹیسٹ میچ بارش کی نظر ہوگیا لیکن شائقین کرکٹ کے دلوں میں خوشگوار یادیں چھوڑگیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت سمیت دنیا کی بڑی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کھیلنے کے لئے آئی اور کئی ریکارڈز اپنے نام کیے، پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کی مشترکہ کاوشوں سے راولپنڈی میں ٹیسٹ میچز کا میلہ سجایا گیا جس میں ملکی اور غیر ملکی نشریاتی اداروں نے مثبت انداز میں کرکٹ کے کھیل کو نہ صرف پرموٹ کیا بلکہ دنیا کو یہ پیغام دینے میں کامیاب ہوئے کہ پاکستان کھیلوں کے مقابلوں کیلئے محفوظ ترین ملک ہے۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے محمد فارس کا کہنا تھا کہ بارش نے سارے میچ کا مزہ ٹھنڈا کردیا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پاکستان میں امن کی بحالی کی وجہ سے ممکن ہوئی آج ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے شائقین کے لئے مزید سہولیات بھی فراہم کرنی چاہیے تاکہ عوام اس کھیل کو انجوائے کرسکیں۔

دوسری جانب بارش اور سخت سردی کے باوجود شائقین کرکٹ گراؤنڈ میں موجود رہے اور میچ نہ ہونے کے باعث موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔