شاہین آفریدی اور عثمان شنواری کابلی پلاو کے دیوانے نکلے

ذوالفقار بیگ  ہفتہ 14 دسمبر 2019
کرکٹرز نے گزشتہ روز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کابلی پلاؤ آرڈر کیا

کرکٹرز نے گزشتہ روز اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کابلی پلاؤ آرڈر کیا

راولپنڈی: قومی ٹیم کے کھلاڑیوں شاہین آفریدی اور عثمان شنواری پاکستانی کھانوں کے بجائے کابلی پلاو کے دیوانے نکلے۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین کرکٹ میچ نہ ہوسکا اور اس دوران پاکستانی اور سری لنکا کے کھلاڑی اپنے من پسند کھانوں کی تلاش میں رہے ایک طرف سری لنکن کھلاڑیوں نے اپنی من پسند ڈش دوسا کی فرمائش کی تو پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی من پسند کھانوں کے لیے دوستوں کو فون کیے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور عثمان شنواری نے اپنے دوست وسیم کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ کوئی ایسا ریستوران تلاش کرو جس میں اچھا اور ذائقہ دار کابلی پلاؤ ملتا ہو جس پر ان کے دوست انہیں کابلی پلاو کھلانے لے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔