کراچی میں بوندا باندی کے باعث سردی میں اضافہ

ویب ڈیسک  اتوار 15 دسمبر 2019
آج دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات فوٹوفائل

آج دن بھر مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات فوٹوفائل

 کراچی: شہر قائد میں صبح سے بادلوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جب کہ شہر میں ہونے والی بوندا باندی سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کوئٹہ کی جانب سے ہلکی رفتار میں چلنے والی سرد ہواؤں کی وجہ سے ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر شہر کا مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔