نیب نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک  اتوار 15 دسمبر 2019
سابق وزیر اعظم سے یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی پر سوالات کیے جائیں گے، ذرائع (فوٹو: فائل)

سابق وزیر اعظم سے یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی پر سوالات کیے جائیں گے، ذرائع (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: نیب نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی کے کیس میں طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم یو سف رضا گیلانی کو طلب کیا ہے، وہ کل صبح ساڑھے گیارہ بجے نیب حکام کے سامنے پیش ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم سے یوسف بیگ مرزا کی بطور ایم ڈی پی ٹی وی تعیناتی پر سوالات کیے جائیں گے، یوسف رضا گیلانی سے ایم ڈی پی ٹی وی کی تنخواہ اور مراعات کے سلسلے میں بھی سوالات پو چھے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔