حویلیاں میں کمرے میں گیس بھرنے سے 5افراد جاں بحق

نمائندگان ایکسپریس  پير 16 دسمبر 2019
محلہ چاہ کھجی والا کے گھر کے کمرے میں بچے موجود تھے ، گیس سے والدہ بیہوش
 فوٹو:فائل

محلہ چاہ کھجی والا کے گھر کے کمرے میں بچے موجود تھے ، گیس سے والدہ بیہوش فوٹو:فائل

حویلیاں / کمالیہ:  تھانہ حویلیاں کی حدود رجوعیہ گاؤں کے ایک مکان کے کمرے میں گیس بھر جانے سے سی ٹی ڈی انسپکٹر تورغر جہانگیر خان، ان کی اہلیہ اور 7 سالہ بیٹا علی خان دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہو گئے۔

حادثہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا، بدقسمت خاندان شدید سردی سے بچنے کیلیے کمرے میں گیس کا ہیٹر لگا کر سو رہا تھا، مرحومین کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا، دوسری جانب ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ کے محلہ چاہ کھجی والا میں کمرے میں گیس بھر جانے سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

گزشتہ روز ایک گھر کے کمرے میں بچے موجود تھے کہ گیس کھلا ہونے کے باعث کمرے میں گیس بھرگئی جس کے نتیجے میں کمرے میں موجود دونوں بہن بھائی جاں بحق ہو گئے جبکہ بچوں کی والدہ بیہوش ہو گئیں جنہیں طبی امداد کیلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔