ملازمت کیلیے باہر جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ

قیصر شیرازی  پير 16 دسمبر 2019
ون ونڈو آپریشن شروع ،دفتر کمپیوٹرائزڈ کردیا، لوٹ مار کادور ختم ہوچکا،ڈائریکٹر پروٹیکٹر
 (فوٹو: انٹرنیٹ)

ون ونڈو آپریشن شروع ،دفتر کمپیوٹرائزڈ کردیا، لوٹ مار کادور ختم ہوچکا،ڈائریکٹر پروٹیکٹر (فوٹو: انٹرنیٹ)

 راولپنڈی: پاکستان سے بیرون ممالک ملازمت کیلیے جانیوالے افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے۔

پروٹیکٹر آف امیگریشن راولپنڈی دفتر سے مجموعی طور پر اس سال ڈیڑھ لاکھ نوجوان سرکاری طور پر بیرون ملک گئے ہیں، آئندہ سال یہ تعداد دو گنی ہونے کا امکان ہے، نئے سال کے آغاز میں پہلی بار راولپنڈی سے رومانیہ کیلیے بھی ملازمت کی ڈیمانڈ آگئی ہے اور قطر میں آنے والے ورلڈ فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاریوں کیلیے پاکستان سے ریکارڈ لیبر، ٹیکنیکل افراد جائیں گے۔ سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب، یو اے ای اور قطر جاتے ہیں، ریکارڈ نوجوانوں کے بیرون ممالک جانے سے آئندہ سال پاکستان کو ریکارڈ زر مبادلہ بھی ملے گا۔

پروٹیکٹر آف امیگریشن کے پاکستان میں7 دفاتر راولپنڈی، لاہور، کوئٹہ، پشاور، ملتان، کراچی، مالاکنڈ میں ہیں، ڈائریکٹر پروٹیکٹر راولپنڈی ریجن محمد رفیق بسمل نے رابطہ پر ایکسپریس کو بتایا کے راولپنڈی ریجن کا دفتر مکمل بائیو میٹرک، کمپیوٹرائزڈ بنا دیا گیا،کرپشن،رشوت مکمل ختم ہوچکی، ون ونڈو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے،جس سے کام آسان اور پرموٹرز کو بھی فائدہ ہوا ہے،پروٹیکٹر کیلیے مجموعی طور پر7200 روپے فیس وصول کی جاتی ہے جس میں2500 روپے انشورنس پالیسی شامل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔