عسکریت پسندی کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  پير 16 دسمبر 2019
ملک و قوم کو متعصب نظریے کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے، عمران خان فوٹو : فائل

ملک و قوم کو متعصب نظریے کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے، عمران خان فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عسکریت پسندی کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ اے پی ایس کی 5 ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم آج کے روز شہدا اور ان کے لواحقین کےلیے دعاگو ہیں، معصوم بچوں کی جانوں کی قربانی نے قوم کودہشت گردوں، تشدد اور نفرت کے خلاف متحد کردیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم اپنے ننھے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج ،پولیس اورایجنسیوں کی قربانیوں کو بھی سراہتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا ہم عہد کرتے ہیں کہ کسی بھی طرح کی عسکریت پسندی کی سوچ کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے اور نہ ہی ملک و قوم کو متعصب نظریے کے ہاتھوں یرغمال بنانے کی اجازت دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔