علاج کے باوجود آصف زرداری کے وزن میں کمی، ڈاکٹروں کو تشویش

ویب ڈیسک  پير 16 دسمبر 2019
آصف زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں فوٹو: فائل

آصف زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو ان کے ڈاکٹروں نے فضائی سفر سے روک دیا ہے جس کے باعث اب وہ منگل کو احتساب عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوسکیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹس مقدمات کیس میں منگل کو نیب عدالت کے روبرو پیش ہونا ہے تاہم ڈاکٹروں نے سابق صدر کو فضائی سفر سے منع کردیا ہے جس کے باعث اب وہ عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوں گے.

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے آصف زرداری کو آرام کا مشورہ دیا ہے اس لئے احتساب عدالت میں ان کے بجائے وکلا پیش ہوں گے اور عدالت سے آصف زرداری کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست کی جائے گی تاہم فریال تالپور عدالت میں پیش ہوں گے۔

دوسری جانب پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمر کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ آصف علی زرداری کا علاج جاری رکھے ہوئے ہے۔ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کے مہروں اور عارضہ قلب کی رپورٹس پر میڈیکل بورڈ کی تفصیلی معائنہ کیا ہے، بورڈ نے آصف علی زرداری کے وزن کے کم ہونے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کے مزیدمیڈیکل ٹیسٹ تجویز کیے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہا کیا تھا۔ وہ اس وقت کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔