شہر قائد میں آج سردی مزید بڑھنے کا امکان

اسٹاف رپورٹر  منگل 17 دسمبر 2019
آج مطلع خشک جبکہ کم سے کم پارہ 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے (فوٹو: فائل)

آج مطلع خشک جبکہ کم سے کم پارہ 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے (فوٹو: فائل)

 کراچی: شہر قائد میں پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آج منگل کو موسم خشک رہے گا اور سردی بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شہرکا زیادہ سے زیادہ پارہ 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ پیر کی صبح کوئٹہ بلوچستان کی سمت سے چلنے والی سرد ہواؤں کی شدت زیادہ محسوس کی گئی۔

صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد جبکہ دن کے وقت 40 فیصد ریکارڈ ہوا، شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہر کا مطلع خشک جبکہ رات کے وقت سرد رہنے کا امکان ہے، آج کم سے کم پارہ 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔