اثاثہ جات کیس میں گرفتار رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک  منگل 17 دسمبر 2019
احتساب عدالت نے خورشید شاہ کی 50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے خورشید شاہ کی 50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔ فوٹو: فائل

سکھر: احتساب عدالت سکھر نے اثاثہ جات کیس میں رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی۔

احتساب عدالت سکھر نے اثاثہ جات کیس میں سینیئر رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی ہے، احتساب عدالت نے خورشید شاہ کو 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نیب نے خورشید شاہ کو گرفتار کرلیا

واضح رہے کہ نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں اسلام آباد میں بنی گالا کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔