وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب کے درمیان ملاقات

ویب ڈیسک  منگل 17 دسمبر 2019
ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اعلامیہ (فوٹو: فائل)

ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اعلامیہ (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان عالمی پناہ گزین کانفرنس کے دوران ملاقات ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات ہوئی جس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی ملاقات عالمی پناہ گزین کانفرنس کی سائیڈلائن پر ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال اور علاقائی امور پر گفتگو ہوئی اور آئندہ سال ہونے والی اعلی سطح اسٹریٹجک کونسل اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کمشیر کے معاملے پر ترکی کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے کشمیر کے معاملہ پر او آئی سی رابطہ گروپ میں فعال کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم نے پناہ گزینوں کی سب سے بڑی آبادی کی میزبانی پر بھی ترکی کے اقدامات کو سراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔