علی ظفر ہراسانی کیس؛ ایف آئی اے نے میشا شفیع کو طلب کرلیا

ویب ڈیسک / طالب فریدی  بدھ 18 دسمبر 2019
میشا شفیع کی وجہ سے ان کی ساکھ مجروح ہوئی ہے، گلوکار علی ظفر۔ فوٹوفائل

میشا شفیع کی وجہ سے ان کی ساکھ مجروح ہوئی ہے، گلوکار علی ظفر۔ فوٹوفائل

لاہور: علی ظفر جنسی ہراسانی کیس میں  فیڈرل انویسٹی گیش ایجنسی سائبر کرائم نے معروف گلوکارہ میشا شفیع کو طلب کر لیا۔

میشا شفیع نے معروف گلوکار فلم اسٹار علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگایا تھا ، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور الزام تراشی کے خلاف علی ظفر نے ایف آئی اے کو درخواست دی تھی کہ میشا شفیع کی وجہ سے ان کی ساکھ مجروح اور ان کا کاروبار متاثر ہوا ہے۔

گلوکار کی درخواست پر ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے لاہور اور کراچی کے مختلف فنکاروں کو بھی طلب کیا تھا جنہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو اس حوالے سے اپنے بیانات بھی قلمبند کرا دیئے تھے۔ علی ظفر کی درخواست پر ہی میشا شفیق کو طلب کیا گیا ہے۔ میشا شفیع بھی اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی۔

واضح رہے کہ میشا شفیع رواں کے شروع میں اپنے وکیل کے ہمراہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور کے تفتیشی افسر کو بیان ریکارڈ کرا چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔