- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
پاکستان کسٹمز نے بھارتی کریم اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
کراچی: پاکستان کسٹمز نے بھارتی کریم کو کسٹم ڈیوٹی ودیگر ٹیکسوں کی ادائیگی کے بغیر اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
پاکستان کسٹمز بھارتی مصنوعات کی درآمدات پرعائد پابندی کے باوجود مختلف مصنوعات کی مس ڈیکلریشن اور اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے تحت بدھ کو کسٹمز پورٹ قاسم کٹریٹ نے ایک کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بھارتی برانڈڈ کریم کے کنسائمنٹس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی ہے جس کا محکمہ کسٹمز میں داخل کردہ گڈز ڈیکلریشن میں یورپین یونین اوریجن ظاہرکیا گیا تھا۔
کسٹمزحکام نے بتایا کہ بھارتی کثیرالقومی کمپنی کی برانڈڈ باڈی کریم کے کنسائمنٹس کی مالیت 15 لاکھ روپے بنتی ہے جب کہ اس کا وزن 4752 کلوگرام ہے، ذرائع نے بتایا کہ مزکورہ کنسائمنٹ کو کسٹم ڈیوٹی ودیگر ٹیکسوں کی ادائیگی کے بغیر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، حکام نے بتایا کہ برانڈڈ کریم کے اس کنسائمنٹ کو لاہور کی ایک کمپنی میسرز کے ڈی انٹرپرائز کے نام پردرآمد کیا گیا تھا جب کہ میسرزفائن سروسز نامی کلئیرنگ ایجنٹ کے ذریعے مزکورہ کنسائمنٹ کی کلئیرنس کرائی جارہی تھی۔
ذرائع نے بتایاکہ کسٹمز پورٹ قاسم نے کسٹم ایکٹ کے تحت کنسائمنٹ ضبط کرکے قانونی کاروائی کا آغازکردیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستان کسٹمز نے ان درآمد کنندگان کی تفصیلات پہلے ہی حاصل کرلی ہیں جو ملک میں پابندی کے باوجود تیسرے ملک یا مس ڈیکلریشن کے ذریعے بھارتی مصنوعات کی کسٹم کلئیرنس حاصل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کسٹم حکام کواپنے خفیہ نیٹ ورک کی اطلاعات پر کنٹینروں کی ٹریکنگ، بحری جہازوں کی آمدورفت کی تصدیق کے ذریعے بھارتی مصنوعات کی نشاندہی ہورہی ہے۔ درآمدی پالیسی آرڈرمجریہ 2016کےتحت بھارتی مصنوعات کی درآمد پر پابندی عائدہے اور وفاقی حکومت نے مزکورہ پالیسی میں 19اگست 2019 کوترمیم کرکے مزیدسختیاں عائد کردی تھیں۔
چئیرمین ایف بی آر شبرزیدی کی جانب سے بھارتی مصنوعات کی ملک میں روکنےکی سخت ہدایات پرممبرکسٹم آپریشن ایف بی آر جواداویس آغانےگزشتہ ہفتےکے اختتام پرکراچی کسٹمز اپریزمنٹ کلکٹریٹس کاتفصیلی دورہ کرتے ہوئےحکام کو بھارتی مصنوعات کی کلئیرنس کی کوششوں کوناکام بنانےاورفیلڈ فارمیشن پرمزید کام کرنےکی سخت احکامات جاری کیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔