پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو ٹھیکے پر دینے کا تاثر مسترد کردیا

نمائندہ خصوصی  جمعرات 19 دسمبر 2019
جہاں ضرورت ہوئی ان کو دوبارہ ٹریننگ دیںگے لیکن ضمانت دیتا ہوں کہ این سی اے کو ٹھیکے پر نہیں دیا جائیگا، چیف ایگزیکٹو۔ فوٹو: فائل

جہاں ضرورت ہوئی ان کو دوبارہ ٹریننگ دیںگے لیکن ضمانت دیتا ہوں کہ این سی اے کو ٹھیکے پر نہیں دیا جائیگا، چیف ایگزیکٹو۔ فوٹو: فائل

کراچی: پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورکو ٹھیکے پر دینے کا تاثر مسترد کردیا۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ این سی اے کا پورا سسٹم تبدیل ہوگا، علی ضیا پالیسی کے تحت تحقیقات کے دوران معطل رہتے لیکن انھوں نے خود ہی استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا، مدثر نذر پہلے ہی توسیع نہ لینے کا کہہ چکے تھے،بہرحال اب آگے بڑھنے کا وقت ہے، تبدیلیاں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ چند کوچز بہترین ہیں دیگر نہیں، جہاں ضرورت ہوئی ان کو دوبارہ ٹریننگ دیںگے لیکن ضمانت دیتا ہوں کہ این سی اے کو ٹھیکے پر نہیں دیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔