انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست

ویب ڈیسک / محمد یوسف انجم  جمعرات 19 دسمبر 2019
انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ فوٹو : ٹوئٹر

انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ فوٹو : ٹوئٹر

ملائیشیا: انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 84 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

ملائیشیا میں کھیلے جانے والے میچ میں مہمان ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز ایمی جونز اور ڈینی وایٹ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ایمی جونز نے 52 گیندوں پر 11 چوکوں اور 3 چھکوں  کی مدد سے 89 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ڈینی وایٹ نے 36 گیندوں پر 55 رنز بنائے، دونوں اوپنرز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔

186 رنز کے تعاقب میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم ایک بار پھر متاثرکن کھیل کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی، مڈل آرڈر ارم جاوید کے علاوہ کوئی بھی بیٹر لمبی اننگز نہ کھیل سکی۔ ارم جاوید نے ایک چوکے اور 4 چھکوں کی بدولت 38 رنز کی اننگز کھیلی جس کے باعث قومی ویمن ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز ہی بناسکی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔