پاکستانی ایکسپورٹ فرم افتخار احمد اینڈ کمپنی نے ریٹیل اسٹورز کی چین قائم کرنے کا اعلان کر دیا

بزنس رپورٹر  جمعـء 20 دسمبر 2019
کمپنی نے پاکستان میں ’گوفار فریش‘ کے نام سے ایک نئے برانڈ کی بنیاد رکھی ہے۔ فوٹو: فائل

کمپنی نے پاکستان میں ’گوفار فریش‘ کے نام سے ایک نئے برانڈ کی بنیاد رکھی ہے۔ فوٹو: فائل

کراچی:  پھل اور مینگو پلپ برآمد  کرنے والی سرفہرست پاکستانی ایکسپورٹ فرم افتخار احمد اینڈ کمپنی نے ریٹیل مارکیٹ میں قدم رکھتے ہوئے ریٹیل اسٹورز کی چین میں سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔

ڈائریکٹر مارکیٹنگ وحید احمد کے مطابق افتخار احمد اینڈ کمپنی نے پاکستان میں صارفین کے بدلتے ہوئے طرز زندگی کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے پھل اور سبزیوں کی سپلائی چین میں اپنی مہارت اور 59 سال کے تجربے کو مقامی مارکیٹ کے لیے بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی نے پاکستان میں ’گوفار فریش‘ کے نام سے ایک نئے برانڈ کی بنیاد رکھی ہے جو بیک وقت ملکی و غیرملکی منڈیوں میں دستیاب ہوگا۔ گو فار فریش ریٹیل اسٹورز کی چین ہے جس کا دائرہ کراچی کے بعد ملک کے دیگر شہروں اور پھر مڈل ایسٹ اور برطانیہ تک وسیع کیا جائے گا جبکہ اس برانڈ کی فریش اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات 2020میں 30 ممالک میں متعاف کرائی جائیں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔