شہباز شریف کا ایبٹ آباد میں گھر سیل کردیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 20 دسمبر 2019
شہبازشریف کا گھر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیب کے حکم پرسیل کیا۔ فوٹو: فائل

شہبازشریف کا گھر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیب کے حکم پرسیل کیا۔ فوٹو: فائل

ایبٹ آباد: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ایبٹ آباد میں گھر سیل کردیا گیا۔

جی ڈی اے ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے ڈونگا گلی میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا 9 کنال مرلہ کا گھر سیل کر دیاگیا، شہبازشریف کا گھر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیب کے حکم پرسیل کیا۔

جی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملزم کی جائیداد منجمد کرنے کے احکامات دیے گئے تھے جب کہ شہباز شریف نے نشاط لاجز کے نام پر گھر ڈونگا گلی میں تعمیر کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔