- کراچی میں نیول، رینجرز ہیڈ کوارٹرز، گورنر، سی ایم ہاؤس، سب کا فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ ہے، چیف جسٹس
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے مال بردار بحری جہاز کی کراچی آمد
کراچی: پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے کنٹینر بردار بحری جہاز کی کراچی آمد نے ملکی جہاز رانی اور بندرگاہوں کے باب میں تاریخ رقم کردی۔
کراچی میں بننے والی گہرے پانی کی بندرگاہ ہیچیسن پورٹ پر 18 دسمبر کی رات 8 بجے لنگر انداز ہونے والا سی وی کوسکو بیلجیئم اب تک پاکستان کی کسی بھی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے والا سب سے بڑا جہاز ہے جس پر 13 ہزار 386 کنٹینرز(ٹی ای یوز) کی گنجائش ہے۔
یہ جہاز 366 میٹر طویل اور 51 میٹر چوڑا ہے جو بندرگاہ پر لنگر انداز رہنے اور 1537 کنٹینرز کی ہینڈلنگ کے بعد 19 دسمبر کو دوپہر اپنی اگلی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔
چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر نے کے پی ٹی کی ٹیم اور آپریشنل عملے کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے کراچی پورٹ کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا۔
ہیچیسن پورٹس پاکستان کے جنرل منیجر سید راشد جمیل نے کہا کہ سی وی کاسکو بیلجیئم کنٹینر جہاز کی آمد ہمارے لیے باعث فخر ہے کیونکہ ملک میں واحد ہمارا ٹرمینل ہی ایسا ہے جو برتھ کی سہولت کے ساتھ اتنے بڑے جہاز کو ہینڈل کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور صلاحیت سے آراستہ ہے، ہم اپنے پارٹنرز کاسکو کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں ایک اور تاریخ ساز سنگ میل عبور کرنے میں تعاون فراہم کیا۔
واضح رہے کہ ہچیسن پورٹس پاکستان ملک میں واحد کنٹینر ٹرمینل ہے جس کی گہرائی 16.5 میٹر ہے اور یہ آسانی سے بڑے کنٹینر جہازوں سے ہینڈلنگ سرانجام دے سکتا ہے۔
اس ٹرمینل پر 11 عدد ریموٹ کنٹرولڈ کی کرینیں (quay cranes) اور 31 عدد ربر ٹائرڈ گینٹری کرینیں (RTGCs) نصب ہیں جنہیں ہچیسن پورٹس کے بہترین ٹرمینل کنٹرول سسٹم این جین (nGen)سے آپریٹ کیا جاتا ہے۔ این جین یارڈ اور کی آپریشنز سمیت بہترین سطح کی مہارت کے ساتھ آپریشنز کو کنٹرول کرتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔