اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی کلوننگ، ٹیسٹ ٹیوب بے بی اور تبدیلی جنس حرام قراردیدیں

ویب ڈیسک  منگل 5 نومبر 2013
ڈرون حملوں کا مسئلہ سیاسی ہے شرعی نہیں تاہم وزارت دفاع اور وزارت خارجہ سے ایسے معاہدوں کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں، مولانا محمد خان شیرانی. فوٹو: آئی این پی/ فائل

ڈرون حملوں کا مسئلہ سیاسی ہے شرعی نہیں تاہم وزارت دفاع اور وزارت خارجہ سے ایسے معاہدوں کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں، مولانا محمد خان شیرانی. فوٹو: آئی این پی/ فائل

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی کلوننگ، ٹیسٹ ٹیوب بے بی اورتبدیلی جنس کوحرام قراردے دیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل کی عمارت میں چیرمین مولانا اختر شیرانی کی زیرصدارت اجلاس  ہوا جس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئےمولانا اختر شیرانی کا کہنا تھا کہ  اجلاس ميں 7 اہم نکات پرفیصلے کئےگئے،جس میں تبدیلی جنس،انسانی کلوننگ،ٹیسٹ ٹیوب بے بی،جاسوسی کے لئےبنایاگیا منصفانہ ایکٹ 2012 ناجائزقراردے دیاگیا، اس کےعلاوہ ماں کےدودھ کوبلڈ بنک کی طرح محفوظ کرنا بھی حرام قرار دیاگیا ہے۔

مولانا اختر شیرانی نےبتایا کہ ڈرون حملوں کا مسئلہ سیاسی ہے شرعی نہیں تاہم وزارت دفاع اور وزارت خارجہ سے ایسے معاہدوں کے حوالے سے تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔