بینظیرانکم سپورٹ سے خارج افراد میں خیبر پختونخوا اول

شبیر حسین  ہفتہ 28 دسمبر 2019

 اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج شدہ لوگوں میں خیبرپختونخوا 2 لاکھ 77 ہزار 266 افراد کے ساتھ سرفہرست ہے، اسلام آباد کے سب سے کم 2 ہزار 94 افراد بھی اس پروگرام میں خارج ہونے والوں میں شامل ہیں۔

ایکسپریس کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے خارج کردہ لوگوں کا صوبہ وائز ڈیٹا سامنے آگیا، دستاویزکے مطابق بی آئی ایس پی نے پروگرام کے ذریعے مالی امداد پانے والے لوگوں میں سے 8 لاکھ 20 ہزار 165 افراد کو پروگرام سے خارج کردیا ، پروگرام سے خارج افراد میں سب سے زیادہ خیبرپختونخوا کے2 لاکھ77 ہزار 266 لوگ شامل ہیں۔

پنجاب کے 2 لاکھ 43 ہزار380 لوگ، سندھ کے ایک لاکھ 83 ہزار 42 لوگ، بلوچستان کے 45 ہزار 280 لوگ، فاٹا کے 43 ہزار 445 لوگ، آزاد کشمیر کے 17 ہزار 361 لوگ، گلگت بلتستان کے8 ہزار 297 لوگ جبکہ اسلام آباد کے 2 ہزار94 افراد بھی اس پروگرام سے خارج ہونے والوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ افراد کو سہ ماہی بنیادوں پر ساڑھے 5 ہزار روپے جبکہ ان کے بچوں کو اسکولوں میں حاضری کی بنیاد پر ہزار روپے وظیفہ دے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔