- دوسرا ون ڈے: بھارت نے آسٹریلیا کا بھرکس نکال دیا، 400 رنز کا ہدف
- بلغاریہ کے انٹرنیشنل پارک کا ایک گوشہ فلسطین کے نام سے منسوب
- گلوبل ویٹرنز کپ میں پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح
- بھارت نے کینیڈین شہریوں کیلئے ویزوں کا اجرا معطل کردیا
- عمران خان کے بغیر بھی انتخابات ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم
- ایران میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں داعش کے 28 ارکان گرفتار
- ہوائی جہاز میں دوران سفر ’سورہی‘ خاتون مسافر مُردہ نکلیں
- کراچی اور لاہور میں طیاروں کو جی پی ایس سگنلز ملنے میں دشواری
- محمد آصف کی تنقید کے بعد بابراعظم کے والد کا ردعمل بھی آگیا
- سندھ میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ
- ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیمیں کون ہوں گی؟ ہاشم آملہ نے بتادیا
- نواب شاہ ؛ بجلی چوری میں معاونت پر دو ایس ڈی اوز اور دو لائن مین معطل
- لوگ جسمانی صحت سے زیادہ ذہنی صحت کے لیے ورزش کرتے ہیں، سروے
- ٹِک ٹاک نے گوگل سرچ کی آزمائش شروع کر دی
- معلم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیرِعلاج لڑکا دم توڑ گیا
- اسلام آباد ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے 5 دن کیلیے بند رہے گا
- بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری؛ 18 روز کے دوران 3674 مقدمات درج
- کالج سے بیدخلی کا چھپانے کیلیے ماں کو قتل کرنے والی طالبہ پر فرد جرم عائد
- کراچی میں طیاروں پر لیزر لائٹس مارنے کے واقعات میں پھر اضافہ
- الیکشن سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ دیکھ رہا ہوں، منظور وسان
صحت اور سہولت کے فیچرز کی حامل نئی ایپل واچ

نئی ایپل واچ اب پہلے سے بھی بہتر فیچر کے ساتھ پیش کی گئی ہے (فوٹو: فائل)
سان فرانسسكو: ایپل کی نئی اسمارٹ واچ فائیو کو ٹیکنالوجی ماہرین نے صحت و تندرستی کا ڈجیٹل ٹریکر اور جزوی ایپل فون قرار دے دیا۔
چند ایپس انسٹال کرنے کے بعد اس میں مزید فیچرز کا اضافہ ہوجاتا ہے جس کے بعد صرف ہاتھ اٹھا کر آپ ’سری اسسٹنٹ‘ سے بات کرسکتے ہیں، تازہ اسکور معلوم کرسکتے ہیں، اس کی چھوٹے سے اسکرین سے پیغامات بھیج سکتے ہیں اور دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
اس میں الیکٹرو کارڈیو گرام یا (ای سی جی) جیسی پیچیدہ سہولت بھی موجود ہے جس کا مقصد دل کی بدلتی ہوئی کیفیات پر نظر رکھنا ہے۔ واضح رہے کہ دل کی دھڑکن پر نظر رکھنے والے اس نظام کو امریکی اداروں نے منظور بھی کیا ہے۔
نئی ایپل واچ مکمل طور پر واٹر پروف ہے جسے پہن کر تالاب میں پیراکی بھی کی جاسکتی ہے۔ فٹنس ایپ سے ورزش، یوگا کی مشقوں اور جاگنگ کا جائزہ لیا جاسکتا ہے علاوہ ازیں ہیلتھ کے شعبے میں پانچ نئے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔
تاہم ای سی جی کے لیے 5.1.2 یا اس سے جدید او ایس ورژن درکار ہوگا اور ضروری ہے کہ واچ کو آئی فون سے جوڑا جائے اور ایپ کی درست سیٹنگ بھی ضروری ہے۔ اسی طرح ستمبر میں ایپل واچ او ایس 6 میں سماعت کے نظام کو بہتر بنانے والا بھی سیٹ اپ بھی موجود ہے۔
بزرگوں کے لیے ایک اہم فیچر ہے جو لڑکھڑاہٹ اور گرنے کی صورت میں ازخود آپ کے عزیزوں اور ڈاکٹروں کو پیغام یا فون کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں ایک واکی ٹاکی فیچر بھی ہے اس کے لیے آپ کلائی پر لگی واچ کا بٹن دبا کر بات کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ ایپل واچ سے میک بک کو بھی کھولا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔