- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
89 فیصد پاکستانیوں کے نزیک پاک فوج ملک کا مقبول ترین ادارہ ہے، آئی آرآئی سروے
اسلا م آباد: انٹرنیشنل ری پبلکن انسٹی ٹیوٹ کے نئے سروے کے مطابق پاک فوج اب بھی ملک میں سب سے زیادہ مقبول ادارہ ہے جب کہ 81 فیصد افراد کے نزدیک پاکستان درست سمت میں نہیں بڑھ رہا ہے۔
پاکستان کے مسائل اورحکومتی کارکردگی کے حوالے سے انٹرنیشنل ری پبلکن انسٹی ٹیوٹ کے سروے میں 70 اضلاع سےمختلف عمرکے افرادسے رائےلی گئی جس میں89 فیصد افراد پاک فوج کوسب سےزیادہ مقبول،80 فیصد میڈیا،63 فیصد عدلیہ کومقبول سمجھتےہیں۔ سروے میں 42 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ بجلی ملک کاسب سے بڑا مسئلہ ہے جبکہ 21 فیصد کےنزدیک مہنگائی ،12 فیصد بے روزگاری،10 فیصددہشت گردی اور 3 فیصد کے نزدیک امن وامان،غربت زیادہ اہم ہیں۔
سروے کے مطابق 10فیصد کے نزدیک ن لیگ کی حکومت کی کارکردگی بہت اچھی اور11فیصد بہت خراب سمجھتےہیں۔ 23 فیصد کے نزدیک پنجاب حکومت کی کارکردگی بہت اچھی جبکہ 7فیصد بہت خراب قرار دیتےہیں۔ 9فیصدکے نزدیک خیبرپختونخوا کی حکومت بہت اچھی، 8 فیصد بہت خراب سمجھتے ہیں۔ 7 فیصد سندھ میں پی پی کی حکومت کی کارکردگی کو بہت اچھا،21 فیصد بہت خراب قرار دیتے ہیں،6 فیصد کی رائے میں بلوچستان حکومت بہت اچھی اور12 فیصد کے نزدیک بہت خراب ہے۔ 19 فیصد مہنگائی،12 فیصد بےروزگاری کاخاتمہ چاہتےہیں ،صرف 8فیصد دہشت گردی کاخاتمہ اور 3 فیصد امن وامان کاقیام ،غربت کاخاتمہ چاہتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔