89 فیصد پاکستانیوں کے نزیک پاک فوج ملک کا مقبول ترین ادارہ ہے، آئی آرآئی سروے

ویب ڈیسک  بدھ 6 نومبر 2013
81 فیصد عوام کی رائے میں ملک درست سمت کی جانب نہیں بڑھ رہا، آئی آر آئی سروے. فوٹو: فائل

81 فیصد عوام کی رائے میں ملک درست سمت کی جانب نہیں بڑھ رہا، آئی آر آئی سروے. فوٹو: فائل

اسلا م آباد: انٹرنیشنل ری پبلکن انسٹی ٹیوٹ کے نئے سروے کے مطابق پاک فوج اب بھی  ملک میں سب سے زیادہ مقبول ادارہ ہے جب کہ 81 فیصد افراد کے نزدیک پاکستان درست سمت میں نہیں بڑھ رہا ہے۔

پاکستان کے مسائل اورحکومتی کارکردگی کے حوالے سے انٹرنیشنل ری پبلکن انسٹی ٹیوٹ کے سروے میں 70 اضلاع سےمختلف عمرکے افرادسے رائےلی گئی جس میں89 فیصد افراد پاک فوج کوسب سےزیادہ مقبول،80 فیصد میڈیا،63 فیصد عدلیہ کومقبول سمجھتےہیں۔ سروے میں 42 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ بجلی ملک کاسب سے بڑا مسئلہ ہے جبکہ 21 فیصد کےنزدیک مہنگائی ،12 فیصد بے روزگاری،10 فیصددہشت گردی اور 3 فیصد کے نزدیک امن وامان،غربت زیادہ اہم ہیں۔

سروے کے مطابق 10فیصد کے نزدیک ن لیگ کی حکومت کی کارکردگی بہت اچھی اور11فیصد بہت خراب سمجھتےہیں۔ 23 فیصد کے نزدیک پنجاب حکومت کی کارکردگی بہت اچھی جبکہ 7فیصد بہت خراب قرار دیتےہیں۔ 9فیصدکے نزدیک خیبرپختونخوا کی حکومت بہت اچھی، 8 فیصد بہت خراب سمجھتے ہیں۔ 7 فیصد سندھ میں پی پی کی حکومت کی کارکردگی کو بہت اچھا،21 فیصد بہت خراب قرار دیتے ہیں،6 فیصد کی رائے میں بلوچستان حکومت بہت اچھی اور12 فیصد کے نزدیک بہت خراب ہے۔ 19 فیصد مہنگائی،12 فیصد بےروزگاری کاخاتمہ چاہتےہیں ،صرف 8فیصد دہشت گردی کاخاتمہ  اور 3 فیصد امن وامان کاقیام ،غربت کاخاتمہ چاہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔