بھارت میں درندہ صفت باپ نے دوست کیساتھ مل کر حاملہ بیٹی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 6 نومبر 2013
پولیس نے ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد عدالت سے 15 نومبر تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔  فوٹو؛این ڈی ٹی وی

پولیس نے ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد عدالت سے 15 نومبر تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔ فوٹو؛این ڈی ٹی وی

لکھنؤ: بھارتی ریاست اتر پردیش میں سفاک باپ نے دوست کے ساتھ مل کر پسند کی شادی کرنے والی حاملہ بیٹی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  اتر پردیشن کے علاقے کومل پور کی رہائشی 17 سالہ لڑکی نے 4 ماہ قبل 19 سالہ لڑکے کے ساتھ بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی جس پر اس کا باپ شدید غصے میں تھا اور اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنی 17 سالہ حاملہ بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا۔ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لینے کے بعد عدالت سے 15 نومبر تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ تفتیش کے دوران لڑکی کے باپ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے بھاگ کر پسند کی شادی کرنے والی اپنی 17 سالہ بیٹی کو چار ماہ بعد گھر لے جانا چاہا تو اس نے انکار کردیا جس پر اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر بیٹی کو سبق سکھانے کے لئے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد ڈوپٹے سے گلا گھونٹنے کے بعد مارڈالا اور لاش جھاڑیوں میں پھینک دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔