پشاور بم دھماکے میں دو امریکی ہلاک ، افتخار

ویب ڈیسک  پير 3 ستمبر 2012
 امریکی سفارتخانے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دوامریکی شہری ہلاک نہیں زخمی ہوئے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

امریکی سفارتخانے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوامریکی شہری ہلاک نہیں زخمی ہوئے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی

پشارو: یونیورسٹی روڈ پر گاڑی کو دھماکے سے اڑادیاگیا، تین افراد ہلاک جبکہ پچیس زخمی، میاں افتخارکے مطابق ہلاک شدگان میں  دوامریکی شامل تھے۔

خیبر پختونخوا کے  وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں دو امریکی بھی شامل تھے، لیکن امریکی سفارتخانے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دوامریکی شہری ہلاک نہیں زخمی ہوئے ہیں۔

پشاور میں یونیورسٹی روڈ پر جہانگیر آباد کے قریب  یو این ایچ سی آر کے دفتر کے باہر دھماکہ ہوا، دھماکے میں غیر ملکیوں کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے، گاڑی مکمل طور پرتباہ ہوگئی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ کار بم دھماکہ تھا.

ایکسپریس نیوز کے نمائندے احتشام بشیر کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اٹھارہ افراد زخمی ہوئے جن  میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں کو  اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد  نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔