حیدر علی نے بابراعظم کے نقش قدم پر چلنے کا عزم ظاہر کردیا

ایکسپریس نیوز  ہفتہ 4 جنوری 2020
بابر اعظم میرے رول ماڈل ہیں، ان کی بیٹنگ دیکھ کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے، حیدر علی۔ فوٹو: فائل

بابر اعظم میرے رول ماڈل ہیں، ان کی بیٹنگ دیکھ کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے، حیدر علی۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  پاکستان انڈر 19 ٹیم کے نائب کپتان حیدر علی نے بابراعظم کے نقش قدم پر چلنے کا عزم ظاہر کردیا۔

انڈر 19 ٹیم کے نائب کپتان حیدر علی نے کہا کہ میں بابر کی طرح کامیاب بیٹسمین بننے کی خواہش رکھتا ہوں، وہ میرے رول ماڈل ہیں، ان کی بیٹنگ دیکھ کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے،کوشش کروں گا کہ ورلڈکپ میں بہترین کھیل پیش کرکے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کروں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔