- پی ٹی آئی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ
- تحریک انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مل گئی
- آئسکریم کی قیمت میں 25 برس بعد معمولی اضافے پر کمپنی نے معافی مانگ لی
- پاک قطردوستانہ تعلقات پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہورہے ہیں،آرمی چیف
- بلوچستان کے کسانوں کا بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف قومی شاہراہ پر بند کرنے کا اعلان
- کراچی کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت آٹھ افراد کی لاشیں برآمد
- پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 15 روپے کا اضافہ
- صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے فنانس بل 2022 کی منظوری دے دی
- راولپنڈی میں چور 10 لاکھ روپے مالیت کے 10 دنبے لے اڑے
- کریپٹو کرنسی کے لین دین پر سخت کنٹرول بڑھانے کی ضرورت ہے، فیٹف
- لاہور؛ منشیات فروش سے بھتہ لینے کی ویڈیو وائرل، کانسٹیبل معطل
- فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی
- سپریم کورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلیے حکم امتناع دے، عمران خان
- پشاورایئرپورٹ پر3 کلوآئس ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- کراچی میں آئندہ ہفتے موسلادھار بارش کی پیش گوئی
- حکومت کا عمران خان حکومت کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان
- ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے طے کردہ ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا
- چین سے قرض ملنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
- کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد سے زیادہ ہوگئی
- پیپلز بس سروس کے روٹ 2 کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا، شرجیل انعام میمن
دنیا ایک اور خلیجی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، اقوام متحدہ

یورپی یونین، ترکی، روس، فرانس اور جرمنی نے بھی جنرل سلیمانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی (فوٹو : فائل)
امریکا ایران کشیدگی پر عالمی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اس ضمن میں یورپی یونین، ترکی، روس، فرانس اور جرمنی سمیت کئی ممالک نے جہاں امریکی کارروائی کو خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا وہیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کا کہنا تھا کہ دنیا ایک اور خلیجی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ، یورپی یونین، ترکی، روس، فرانس اور جرمنی سمیت کئی ممالک نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے امریکی اقدام کو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا جس سے خطے میں جارحیت میں اضافے ہوسکتا ہے۔ عالمی رہنماؤں نے فریقین سے برداشت اور پر امن رہنے کی اپیل کی ہے۔
یہ خبر پڑھیں: جنرل قاسم سلیمانی کو جنگ روکنے کے لیے ہلاک کیا، ٹرمپ
یورپی یونین کے صدر نے عراق میں پچھلے کچھ ہفتوں سے جاری اشتعال انگیزی اور انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی ہر صورت کم ہونی چاہیے۔ جرمن وزارت خارجہ نے ٹویٹ کی کہ وزیر خارجہ صورتحال پر برطانیہ اور فرانس سے رابطے میں ہیں اور معاملات سلجھانے کیلیے کام کر رہے ہیں۔
یہ پڑھیں: بغداد ایئرپورٹ پرامریکی حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک
اسی طرح ترک وزارت خارجہ نے امریکی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سلیمانی کے قتل سے خطے میں جاری تناؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دنیا ایک اور خلیجی جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، روس اور چین نے بھی امریکی اقدام پر شدید نکتہ چینی کی ہے جب کہ شام، لبنان اور عراق بھی امریکا کو ہدف تنقید بناچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔