آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو رواں ماہ پاکستان کے دورے پرآئیں گے

ایکسپریس نیوز  منگل 7 جنوری 2020
آئی سی سی 2023 سے 2031 کے ایونٹس کی میزبانی کیلیے بورڈز کی مشاورت سے مجوزہ  فہرست تیار کرنا چاہتی ہے۔ فوٹو:فائل

آئی سی سی 2023 سے 2031 کے ایونٹس کی میزبانی کیلیے بورڈز کی مشاورت سے مجوزہ فہرست تیار کرنا چاہتی ہے۔ فوٹو:فائل

 لاہور: آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو مانو سواہنے رواں ماہ پاکستان آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق مانو سواہنے لاہور اور اسلام آباد میں پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ آئی سی سی 2023 سے 2031 کے ایونٹس کی میزبانی کیلیے بورڈز کی مشاورت سے مجوزہ  فہرست تیار کرنا چاہتی ہے۔ پی سی بی بھی مستقبل میں 1،2 ایونٹس  کی میزبانی کا خواہشمند ہے۔

ایونٹس میں ورلڈ کپ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، ویمنزٹورنامنٹس، انڈر 19 ورلڈ کپ اور کوالیفائنگ راؤنڈز شامل ہیں، مانو سواہنے پاکستان سے قبل بنگلہ دیش بھی جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔