قومی جونیئر اسکواش ٹیم کا آج وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا

ایکسپریس نیوز  بدھ 8 جنوری 2020
فیڈریشن کی جانب سے گولڈمیڈل جیتنے والے حمزہ خان اور دیگرکھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

فیڈریشن کی جانب سے گولڈمیڈل جیتنے والے حمزہ خان اور دیگرکھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

 لاہور: برٹش اوپن میں شرکت کے بعد پاکستانی اسکواش ٹیم بدھ کواسلام آباد پہنچ رہی ہے۔

پاکستانی اسکواش ٹیم کی وطن واپسی پر فیڈریشن کی جانب سے گولڈمیڈل جیتنے والے حمزہ خان اور دیگرکھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا جائے گا، حمزہ نے انڈر15میں 8 برس بعد ملک کیلیے ٹائٹل حاصل کیا تھا۔

چیمپئن شپ میں مجموعی طورپر9پاکستانی کھلاڑیوں نے شرکت کی،3 نے مختلف ایج کیٹیگریز کے سیمی فائنلز تک رسائی پائی، حمزہ خان ٹرافی پانے میں کامیاب رہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔